Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

چین سے واپس پہنچنے والا انسانی اسمگلر گرفتار

ملزم آصف کی نشاندہی پر اسے سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا
شائع 19 نومبر 2023 12:23pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو چین سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جب کہ اس کی نشاندہی پر اس کے سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی گروہ کے 2 مرکزی انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت آصف محمود اور بلال حسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گینگ کا مرکزی ملزم آصف چین میں تھا، اور جیسے ہی چین سے پاکستان کے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، ایف آئی اے ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا، جب کہ ملزم آصف کی نشاندہی پر اس کے سہولت کار ملزم بلال کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

FIA