Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن پراعتماد ہے، انتخابات شفاف ہوں گے، آصف زرداری

پیپلزپارٹی ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، آصف زرداری
شائع 19 نومبر 2023 11:12am
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے انتخابات شفاف ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، اور پیپلز پارٹی اس کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پراعتماد ہے وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

Asif Ali Zardari

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024