Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا چھٹی بار عالمی فاتح، ’نریندرا مودی‘ پر سناٹا چھا گیا

اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 01:01am
فوٹو ــ ٹوئٹر/ای ایس پی این کرک انفو
فوٹو ــ ٹوئٹر/ای ایس پی این کرک انفو
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ ٹوئٹر/بی سی سی آئی
فوٹو ــ ٹوئٹر/بی سی سی آئی
اسکرین گریب — پی ٹی وی
اسکرین گریب — پی ٹی وی
تصویر — ایکس سوشل پلیٹ فارم
تصویر — ایکس سوشل پلیٹ فارم

آسٹریلیا چھٹی بار آئی سی سی ورلڈکپ کا فاتح بن گیا۔ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کی چیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فائنل ہارنے کے بعد بھارت کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا۔

میگا ایونٹ کے فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

فائنل میں آسٹریلیا کے بولنگ اٹیک کے سامنے بھارتی سورما 240 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔ بھارت کے241 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کی چیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

کینگروز کی 3 وکٹیں 47 رنز پر گرنے کے باوجود اوپنر ٹریوس ہیڈ نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی جبکہ مارنوس لبوشین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اوپنر ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 137 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی۔ جبکہ انھوں نے اپنی سنچری 95 گیندوں پر مکمل کی۔ اس اننگ میں 4 چھکے اور 15 چوکے لگائے۔

ٹریوس ہیڈ اور مارنوس لبوشین نے بڑی شراکت داری قائم کرکے آسٹریلیا کو فتح کے ٹریک پر گامزن کیا۔ اور کینگروز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کیا۔ کینگروز نے بھارتی ہدف 43 اوورز میں حاصل کیا۔

ورلڈ کپ فائنل میں میگا ایونٹ کی ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا نے شکست دی تو بھارت کے سب سے بڑے نریندر مودی اسٹیڈیم میں سناٹا چھا گیا۔ کینگروز نے شاندار پرفارمنس دے کرفائنل کے آخر میں ایک لاکھ 30 ہزار بھارتی شائقین کو خاموش کرادیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے 16 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، 41 کے مجموعی اسکور پر مچل مارش 15 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ 47 کے مجموعی اسکور پر اسٹیون اسمتھ بھی چلتے بنے، انھوں نے 4 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ کا ساتھ دینے والے مارنوس لبوشین نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 58 رنز بنائے۔

اس سے پہلے آسٹریلوی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے انڈین بلے باز مشکلات میں نظر آئے اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی طرف سے کے ایل راہول نے 66، ویرات کوہلی نے 54 اور کپتان روہیت شرما نے 47 رنز اسکور کیے، جبکہ شریاس ایئر 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کینگروز کے مچل اسٹارک نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ایڈم زیمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل جب بھارت نے اننگ کا آغاز کیا تو بھارت کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری، جب شبمن گل 4 رنز بناکر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، دوسری جانب کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی، تاہم وہ بھی 47 رنز بناکر میکسویل کا شکار بن گئے، ان کے بعد شریاس ایئر بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی ٹیم کا پانچواں نقصان 178 رنز کے مجموعے پر ہوا جب رویندر جڈیجہ 9 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی چھٹی وکٹ لوکیش راہول کی 66 رنز پرگری۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی ساتویں وکٹ 211 رنز پر گری، محمد شامی 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی آٹھویں وکٹ بھمرا کی تھی جو صرف تین گیندوں پر ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی نویں وکٹ سوریا کمار یادو کی گری جو 18 رنز بناکر پویلین لوٹے، جبکہ پوری ٹیم 50 ویں اوورز کی آخری بول پر 240 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے مضبوط ٹیم ہے، جو آٹھویں مرتبہ ورلڈکپ کا فائنل کھیلی، اس سے قبل پانچ مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا اور تین مرتبہ ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہی، بھارتی ٹیم دو مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکی ہے۔

ورلڈکپ 2023 کے آغاز میں آسٹریلیا اچھا نہیں کھیلا تاہم پاکستان کیخلاف تیسرا میچ ہوا تو آسٹریلیا ردھم میں آگیا، یہاں سے آسٹریلوی ٹیم کا جیت کا سفر شروع ہوا، تو پھر نہ تھما، آٹھ مسلسل کامیابیاں حاصل کرکے آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا۔ آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو زیر کرکے آٹھویں بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آسٹریلیا نے 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں میگا ایونٹ جیت کر کرکٹ پر حکمرانی کا قائم کی ہے، جبکہ 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو دھول چٹا کر عالمی کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا۔

india

ICC

India Cricketer

world cup 2003