Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولا بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
شائع 18 نومبر 2023 11:54pm

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ ابراہیم عرف موسیٰ بھی مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے خیسور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ ابراہیم عرف موسی بھی شامل تھا، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ، شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 5 شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ایک سپاہی شہید

ISPR

North Waziristan

security forces

security forces operation

Terrorists killed