Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدرسہ میں چاقو کے زور پر 2 اساتذہ کی 14 بچوں سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ملزمان کو حراست میں لے لیا، جسم پر چاقو سے لگے زخموں کی تصدیق ڈاکٹروں نے کردی
شائع 18 نومبر 2023 07:19pm
فوٹو۔۔ آرٹ ورک/ آج نیوز
فوٹو۔۔ آرٹ ورک/ آج نیوز

تھانہ صدر چکوال کے علاقہ چوآچوک کے نجی مدرسہ میں زیر تعلیم 14طلباء سے دو اساتذہ کی مبینہ بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والے طلبہ نے بتایا کہ ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کا نشان بناتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ بچے کے والد مستنیر سلطان نے بتایا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم ہے، آج میں اپنے بیٹے کو ملنے کے لئے گیا تو وہ ڈرا ہوا تھا۔

والد نے مزید بتایا کہ میرے پوچھنے پر بیٹے نے بتایا کہ اس سمیت 14طلباء کو ذیشان اور انیس نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طلباء کی عمریں 12 اور 14سال ہیں۔

صدر پولیس نے ایک بچے کے والد مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم انیس اور ذیشان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کردیا گیا

تشدد کا شکار ایک اور گھریلو ملازمہ قانونی حفاظت کیلئےعدالت میں پیش

بدین: 13 سالہ ٹک ٹاکر لڑکے کے ساتھ بدفعلی

جسم پر چاقو سے لگے زخموں کی تصدیق ڈاکٹروں نے کردی ہے تاہم ڈی این اے کے بعد ہی زیادتی کی تصدیق ہوگی۔

Child Abuse

Punjab police

child torture