Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ فائنل کی پچ کیسی ہوگی؟ تفصیلات آگئیں

ورلڈ کپ 2023 کے کل کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش
شائع 18 نومبر 2023 06:53pm

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ کے لیے پِچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہوگی، یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہوگی جو کہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا، یہ پچ بلے بازوں اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہے۔

پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین اسکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع اسکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکل ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پچ کنسلٹنٹ نے فائنل کے لیے منتخب پچ کی تیاری کا جائزہ لیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل 19 نومبر یعنی کل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا، فائنل میں ناقابل شکست بھارت کو 5 بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہے۔

دونوں ٹیمیں کل بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم تمام میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔

عالمی کپ میں آسٹریلیا اور بھارت اب تک 13 بار آمنے سامنے آئے، 8 میں آسٹریلیا جبکہ 5 میں بھارت کامیاب رہا۔

میچ سے پہلے ایئرشو اور بعد میں ڈرون کے کرتب دکھائے جائیں گے، احمد آباد میں ڈرون اور جیٹ طیاروں کی ریہرسل کی گئی۔

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2003 اور 2023 میں حیران کن مماثلت سامنے آنے لگیں۔

ورلڈ کپ 2003 میں آسٹریلیا نے فائنل سے قبل لگاتار 10 میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت نے بھی اسی کارکردگی کو دہراتے ہوئے فائنل سے قبل مسلسل 10 فتوحات حاصل کی ہیں۔

اسی طرح جنوبی افریقا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رواں ورلڈ کپ میں کینگروز کو بھارت کے ہاتھوں چنائی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں بھاری شکست ہوئی۔

مزید پڑھیں

ورلڈکپ: بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

کاش وہ اتنے ہی اچھے شوہر اور والد ہوتے جتنے کھلاڑی ہیں، اہلیہ محمد شامی

ورلڈکپ فائنل کیلئے تمام جیتنے والے سابق کپتان مدعو، صرف عمران خان ’بوجوہ‘ شریک نہیں ہونگے

india

cricket

Australia

Ahmedabad

india vs australia

ODI World Cup

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup 2003

world cup 2023 final