Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی مقدمات: شیخ رشید کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع

ایک ہفتے میں تمام مقامات سامنے آجائیں گے، شیخ رشید
شائع 18 نومبر 2023 06:24pm

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کی ضمات کی درخوستوں پر سماعت کی۔

شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

عدالت نے دلائل کے بعد 25 نومبرتک ضمانت میں توسیع کردی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 23 مقدمات میں ضمانتیں ہوگئی ہیں، اب تک 68 مقدمات سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تمام ضمنی مقدمات کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے، ایک ہفتے میں تمام مقامات سامنے آجائیں گے۔

اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت 18 نومبر تک منظور کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

لاہور ہائی کورٹ کا شیخ رشید کو پیش نہ کرنے پر افسران کو نتائج بھگتنے کا عندیہ

گیٹ نمبر4 میں ساتھ تھے، مجھے نظر لگ گئی، نواز شریف کو نظر لگنے کا منتظر ہوں، شیخ رشید

لگتا ہے آپ کا چلہ آپ کو الٹا پڑ گیا ہے، جج احتساب عدالت کا شیخ رشید سے مکالمہ

rawalpindi

Sheikh Rasheed

ATC

Sheikh Rasheed Ahmed

interim bail

9 May

MAY 9 RIOTS

Bail Petition

sheikh rashid shafique