Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریس کے دوران لفٹ لینے والی برطانوی میراتھن ایتھلیٹ پر پابندی لگا دی گئی

کرزوسکی نے جی بی الٹراس مانچسٹر سے لیورپول ایونٹ میں اپنے دوست کی گاڑی میں 2.5 میل کا سفر کرنے کا اعتراف کیا
شائع 18 نومبر 2023 06:29pm
تصویر-ڈیلی میل
تصویر-ڈیلی میل

برطانوی الٹرا میراتھن اسٹار پر ڈھائی میل کی ریس کو درمیان میں چھوڑ کر باقی آدھی ریس گاڑی سے مکمل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

میراتھن رنر پر 50 میل کی ریس میں کار استعمال کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کامن ویلتھ گیمزکے میراتھن میں 14 ویں نمبر پر رہنے والی جوسیا زکرزوسکی اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے جی بی الٹراس مانچسٹر سے لیورپول ایونٹ میں اپنے دوست کی گاڑی میں ڈھائی میل کا سفر کرنے کا اعتراف کیا۔

47 سالہ خاتون کھلاڑی جوسیا زکرزوسکی نے دعویٰ کیا کہ ’ان کی ٹانگ میں چوٹ لگی تھی اور وہ اس دوڑ سے دستبردار ہونے کا ارادہ رکھتی تھیں۔‘

انہوں نے کہا، ’لیکن جب ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ”غیر مسابقتی“ انداز میں ریس مکمل کریں تو انہوں نے اپنی ریس مکمل کی۔‘

کرزوسکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’انہوں نے ریس ختم ہوتے ہی انتظامیہ کو ریس کے دوران دوست سے گاڑی پر لفٹ لینے کے متعلق آگاہ کردیا تھا۔‘

مزید پڑھیں

ریواولمپکس:میڈل ٹیبل پر 24گولڈ میڈلز کیساتھ امریکا سرفہرست

پاکستان کے تین ایتھلیٹس پر چار چار سال کی پابندی عائد

بھارتی خاتون ایتھلیٹ کی بے ایمانی ثابت، چار سال کی پابندی عائد

مگر یو کے ایتھلیٹکس کے آزاد ڈسپلینری پینل نے اسے فوراً مسترد کر دیا۔

پینل نے کہا کہ اگر انہوں نے بتایا ہوتا توان کو تیسرے نمبر پر پوزیشن نہ دی جاتی۔

پابندی کے دوران کرزوسکی دوڑنے کے ساتھ کوچنگ اور اس حوالے سے انتظامی امور بھی انجام نہیں دے سکیں گی۔

Women

sports

Manchester

Banned

UK Athletics

Disciplinary Panel

Joasia Zakrzewski

Common Wealth Games