Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کتنی طویل ہوگی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

اینیمل کا ٹیزر برج خلیفہ پر بھی چلایا گیا
شائع 18 نومبر 2023 06:32pm
تصویرگریب
تصویرگریب

رنبیر کپور کی آنے والی فلم ’اینیمل‘ کی ریلیز کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ہرجگہ اس کی دورانیہ کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، کیونکہ آج کے دور میں کسی فلم کا اتنا لمبا دورانیہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تقریبا 3 گھنٹے اور 10 منٹ کی ہوگی۔

فلم ’اینیمل‘ میں بوبی دیول، رشمیکا مندنا اور انیل کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

روہت جیسوال نے ”ایکس“ پررنبیر کی ایک پکچر کے ساتھ فلم کے رن ٹائم کو کیپشن میں لکھ کر شیئر کیا۔

جمعہ کی رات دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ (دبئی) پر فلم کا 60 سیکنڈ کا خصوصی ٹیزر بھی چلایا گیا۔

اداکار رنبیر کپور، بوبی دیول اور پروڈیوسر بھوشن کمارآنے والی فلم کا ٹیزر دیکھنے کے لیے تقریب میں ساتھ موجود تھے۔

مزید پڑھیں

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تصاویر وائرل

کیا یہ واقعی رنبیر کپور ہیں؟

رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ نے تمام ریکارڈز پاش پاش کردیئے

تقریب میں رنبیر کالے رنگ کے ملبوسات میں نظر آئے جبکہ بوبی نیلے رنگ کی ڈینم کے ساتھ سفید شرٹ میں خوبصورت نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں فلم سازوں نے رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا آفیشل ٹیزربھی جاری کیا تھا۔

کمار اور کرشن کمار کی ٹی سیریز، مراد کھیتانی کے سینی ون اسٹوڈیوز اور پرنائے ریڈی وانگا کی بھدرکالی پکچرز کی پروڈیوس کردہ ’اینیمل‘ یکم دسمبر کو ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

lifestyle

Anil Kapoor

Burj Khalifa

Bollywood artist

Film Animal

Ranbhir kapoor

Boby Deol