Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سورج کے گرد چکر لگانے والا یہ سیاہ نقطہ کیا ہے؟

شئیر کی گئی تصویر میں اس سیاہ نقطے کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے
شائع 18 نومبر 2023 03:17pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

نظامِ شمسی میں سورج اور چاند کے علاوہ کئی سیارے زمین کے گرد چکر لگاتے ہیں۔

ایسٹروفوٹوگرافر ایلیاہ میتھیوز کی جانب سے ایک تصویرشئیر کی گئی ہے، جس میں ایک چھوٹے سیاہ نقطے کو سورج کے آتشگیر پسِ منظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مینیسوٹا کے شہر ایسٹ گرینڈ فورکس سے لی گئی اس تصویر میں اس چھوٹے سیارے کو اپنا سفر طے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ 9 مئی 2016 کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ چھوٹا نقطہ کچھ اور نہیں بلکہ ’مرکری(Mercury)‘ سیارہ ہے۔ یہ ہمارے نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا سیارہ ہے جو کہ سورج کے قریب ترین ہوتا ہے۔

تصویر میں ہمارے نظامِ شمسی کے مرکز میں اس سیارے کو اچھی طرح سے واضح ٹکڑے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹرانزٹ کے دوران یہ ستارہ سورج سے 67.9 ملین کلومیٹر اور زمین سے 83.2 ملین کلومیٹر دور واقع تھا۔

یہ تصویر واشنگٹن یونیورسٹی میں ارتھ، انوائرنمنٹل اور پلینیٹری سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر پال بائرن نے شیئر کی ہے۔

دیکھنے والوں کو دوربینوں اور مناسب شمسی فلٹرز کی مدد سے اس ستارے کو دیکھنے کی اجازت دی تاکہ وہ اپنی آنکھوں کو تیز سورج کی روشنی سے محفوظ رکھ سکیں۔

مرکری کا اس طرح نظر آنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، بلکہ یہ سائنسی مشاہدے اور تاریخی ریکارڈ کے لئے بھی ایک اہم واقعہ ہے۔

ماہرین فلکیات نے اس طرح کے ٹرانزٹس کو ہمارے نظامِ شمسی کے سائز کی پیمائش اور سیاروں کے مدار میکانکس کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا ہے۔

sun

solar system

Mercury

Planet

smallest planet