کاش وہ اتنے ہی اچھے شوہر اور والد ہوتے جتنے کھلاڑی ہیں، اہلیہ محمد شامی
فاسٹ باؤلر محمد شامی کی ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود ان کی نجی زندگی کو بھارتی میڈیا نے تشہیر کرنا شروع کردیا ۔
بھارت کے مقامی میڈیا چینل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد شامی کی شاندار پرفارمنس پر ان کی اہلیہ کا انٹرویو لیا۔
حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی پر سراہا لیکن اس کے ساتھ ہی انھوں نےفاسٹ باؤلرمحمد شامی پرتنقید بھی کی۔
محمد شامی کے حوالے سے جب ان کی اچھی کارکردگی کے بارے میں ان کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ ’ کاش وہ جتنے اچھی کھلاڑی ہیں اتنے ہی اچھے شوہر اور والد بھی ہوتے ۔’
حسین جہاں نے مزید کہا ’ میری بیٹی، میرے شوہر اور میں ایک خوش حال زندگی گزار سکتے تھے اگر وہ ایک اچھا شخص ہوتا۔’
انھوں نے مزید کہا کہ’ اگر وہ نہ صرف ایک اچھا کھلاڑی ہوتا بلکہ ایک اچھا شوہر اور ایک اچھا باپ بھی ہوتا تو آج میں او میری بیٹی اس کے ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہوتے۔’
حسین جہاں کے مطابق ’لیکن شامی کی غلطیوں ، لالچ اور ان کے گندے دماغ کی وجہ سے، ہم تینوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’
بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی سابقہ بیوی حسین جہاں نے 2018 میں ان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد وہ ان سے الگ ہوگئے تھے۔
حسین جہاں سے جب ایک سوال پوچھا گیا کہ ’ جب شامی نے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ توڑا تو آپ کو کچھ خاص لگا جس پر حسین جہاں نے کہا، ’مجھے کچھ خاص محسوس نہیں ہوتا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’لیکن مجھے اچھا لگتا ہے کہ ہندوستان نے سیمی فائنل میچ جیت لیا ہےاور میری دعا ہے کہ ہندوستان فائنل بھی جیتے۔ ’
مزید پڑھیں
اداکارہ پائل گھوش کی محمد شامی کو انوکھی شرط کے ساتھ شادی کی پیشکش
بھارتی کرکٹر محمد شامی کیخلاف پولیس کا ایکشن
محمد شامی پر لڑکی کو ہراساں کرنے کا الزام، میسیجز منظرعام پر
محمد شامی اور حسین جہاں کے درمیان اس وقت سے سخت قانونی لڑائی چل رہی ہے جب انہوں نے شامی پر اور گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔
حسین جہاں نے دعویٰ کیا ہے کہ’ کرکٹر اور ان کے اہل خانہ جب بھی اتر پردیش میں ان کے آبائی شہر جاتے تھے تو انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔’
لیکن محمد شامی نے ہمیشہ اپنی سابقہ بیوی حسین جہاں کے دعووں کی تردید کی ہے اور یہی کہا ہے کہ ’ یہ انہیں بدنام کرنے کی سازش ہے۔’
کرکٹر محمد شامی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں اب تک 23 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.