Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ فائنل کیلئے امپائرز کا اعلان کردیا گیا

فائنل میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی
شائع 18 نومبر 2023 01:11pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

ورلڈکپ فائنل 2023 کے لیے تجربہ کار رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے اور جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔

اتوار کو میگا ایونٹ کے فائنل میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کل مدمقابل ہوں گی۔

اس کے علاوہ میدان میں کرکٹ شائقین کو لطف اندوز کرنے کیلئے بھارتی فضائیہ کی جانب سے سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد کرے گی۔

میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔

Ahmedabad

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup 2003