Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیوڈ بیکھم کی ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر آمد

اس تقریب میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بہت سے اداکاروں نے شرکت کی۔
شائع 18 نومبر 2023 06:38pm
تصویر-انسٹا گرام
تصویر-انسٹا گرام

لیجنڈری فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے حال ہی میں شاہ رخ خان کے گھر ”منت“ میں ایک نجی پارٹی میں شرکت کی۔

اس تقریب میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بہت سے اداکاروں نے بھی شرکت کی جن میں انیل کپور، سونم کپور، آنند آہوجا اور دیگر شامل تھے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں اپنی رہائش گاہ منت میں اداکار کی نجی پارٹی میں شرکت کے بعد اپنے ”دوست“ ڈیوڈ بیکھم کو ”آئیکون اور مکمل جینٹل مین“ قرار دیا۔

شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے ان کا ایک بہت بڑا مداح رہا ہوں‘۔

’لیکن ان سے ملنے کے بعد یہ دیکھ کر کہ وہ بچوں کے ساتھ کیسےبہیں مجھے احساس ہوا کہ ان کا فٹ بالر ہونا ان کی مہربانی اور اس کی نرم مزاجی ہے۔‘

آنند آہوجا نے بھی اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں انیل کپور، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اور بچوں سہانا خان اور آریان خان کو ٹیگ کیا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ’ممبئی کی راتیں۔‘

تصویر میں ان سب کے جوتے دکھائے گئے تھے۔ آریان نے سلور جوتے پہنے تھے جبکہ ان کے والد شاہ رخ نے سفید جوتے پہن رکھے تھے۔

اس سے قبل سونم کپور اور آنند آہوجا نے بھی سابق انگلش فٹ باؤلر کے لیے ستاروں سے بھری شاندار استقبالیہ پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

اس پارٹی میں انیل کپور، سنجے کپور، شاہد کپور، کرشمہ کپور، ارجن کپور، ملائکہ اروڑہ، فرحان اختر سمیت کئی بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں

شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں اولین نمبروں پر

شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر اہم ترین دن پر جاری کرنے کا اعلان

بیوی کو کیسے سنبھالیں، مشورہ مانگنے والے کو شاہ رخ خان کا جواب

ممبئی میں ڈیوڈ بیکھم کی آمد ان کے مداحوں اور خاص طور پر بی ٹاؤن کے لئے خوشی کی بات تھی۔

وہ یونیسیف کے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ہندوستان کے تین روزہ دورے پر تھے۔

ڈیوڈ بیکھم نیوزی لینڈ اور بھارت کے سیمی فائنل بھی دیکھا جہاں اسٹیڈیم میں سچن ٹنڈولکر سےبھی ان کی ملاقات ہوئی۔ یہ میچ 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔

Bollywood

Shahrukh Khan

lifestyle

شخصیات

David Beckham

Former footballer

Private Party

Bollywood artist

India NewZealand Semi Final