Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

والد کے انتقال پر عمر ایوب نے روپوشی ختم کردی، گوہر ایوب کی نماز جنازہ ادا

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان جا گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے پر انتقال ہوا
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2023 04:20pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پانے والے سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کی نمازہ جنازہ آج ادا کردی گئی ہے، دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب خان نے والد کے انتقال پر اپنی روپوشی ختم کردی ہے۔

ایوب خان سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے والد تھے۔

انتقال کے بعد گوہرایوب خان کی میت ریحانہ گاؤں پہنچادی گئی، مرحوم کی نمازجنازہ ہفتہ کو دن 3 بجے ادا کی گئی۔

گوہر ایوب کے بیٹے عمر ایوب بھی ریحانہ گاؤں پہنچ گئے ہیں، وہ 6 ماہ سے روپوش تھے۔

سانحہ 9 مئی کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان پر متعدد کیسسز بنے جب کہ عدالت انہیں اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔

pti

UMAR AYUB KHAN

GOHAR AYUB KHAN