Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جگر کی صحت کو بہتر بنانے والے 8 مفید پھل

یہ پھل نہ صرف جگر بلکہ مجموعی صحت کیلئے بھی بہترین ہیں
شائع 18 نومبر 2023 11:04am
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ
تصویر: ہیلتھ شاٹس/ویب سائٹ

انسانی جسم میں موجود ہر عضو اپنا کردارادا کرتا ہے، جہاں دل مجموعی جسم کو خون پہنچانے کا ذمہ دار ہے تو وہیں جگر خون بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔

جگر چونکہ انسانی جسم کا ایک اہم عضو ہے، اس لیے یہ مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس لیے طبی ماہرین جگر کی صحت کا خصوصی خیال رکھنے پر زور دیتے ہیں، جگر کی صحت کو ان پھلوں کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

انگور

ایک تحقیق کے مطابق انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سوزش کا مقابلہ کرنے اور جگر کو بیکٹیریا سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز

پیٹ کی گیس سے فوری نجات پانے کا آسان اور گھریلو حل

کاربوہائیڈریٹس کے مسائل کم اور فوائد زیادہ ہیں، نئی تحقیق

سیب

پورے دن میں ایک سیب کھانا جگر کے مسائل کو دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیب میں موجود حل پذیر فائبرجگر کی چربی کو کم کرتے ہوئے ڈیٹاکسفکیشن کے عمل کو آسان بناتا ہے۔

ایواکاڈو

ایواکاڈو میں صحت مند فیٹس وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجود فیٹس جگر کو نقصان سے بچاتے ہیں۔

اپنی غذا میں ایواکاڈوز کو شامل کرنا نہ صرف دل کی صحت کے لئے بہترین ہے بلکہ آسٹیوپوروسس کو بھی روکتا ہے۔

بیریز

اسٹرابیری، رسبیری اور بلیک بیری اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ جگر کی صحت کو بہتر کرنے میں واضح کردار ادا کرتے ہیں۔

ان کا باقاعدگی سے استعمال آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) کو کم کرتے ہوئے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

پپیتا

وٹامنز اور انزائمز سے بھرپور پپیتا دل، ہاضمے اور مدافعتی نظام کے لیے بہترین ہے۔ نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتے ہوئے پپیتا جگر پر کام کے بوجھ کو کم کرتا ہے۔

بلیو بیری

بلیو بیری کا اینٹی آکسیڈنٹس کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے، یہ اینٹی آکسیڈنٹس جگر میں سوزش اور آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کیوی

غذائیت سے بھرپور کیوی نہ صرف مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے بلکہ جگر کی مجموعی صحت کو بھی بہتر کرتا ہے۔

اس میں موجود وٹامنز اور معدنیات کا امتزاج جگر کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

رسیلے پھل

رسیلے پھل جیسے کینو، چکوترا اور لیموں وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس میں موجود ضروری غذائی اجزاء جگر کے ڈیٹاکسفکیشن کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔

اپنی غذا میں ان رسیلے پھلوں کو شامل کرنا ایک اچھا انتخاب ہے۔

صحت

lifestyle

healthy lifestyle

Foods

Liver