Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ممتا بینرجی: بی جے پی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی وردی پر زعفرانی رنگ چڑھانے کا الزام

'سب کچھ زعفرانی رنگ میں بدل گیا ہے'
شائع 18 نومبر 2023 09:17am
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کی زد میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’سب کچھ زعفرانی رنگ میں بدل گیا ہے‘۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’اب سب کچھ زعفرانی ہو رہا ہے! ہمیں اپنے ہندوستانی کھلاڑیوں پر فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ عالمی چیمپیئن بنیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لیکن جب وہ مشق کرتے ہیں تو ان کا لباس بھی زعفرانی رنگ میں بدل جاتا ہے‘۔

مزید پڑھیں:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہیل تنویر کو بھی اہم عہدے سے نواز دیا

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: 2003 اور 2023 کے ورلڈکپ میں حیرت انگیز مماثلت

ممتا بنرجی نے گزشتہ روز کولکتہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارتی کھلاڑی پہلے نیلے رنگ کے کپڑے پہنتے تھے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے اس حوالے سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’یہاں تک کہ میٹرو اسٹیشنوں کو بھی زعفرانی رنگ میں رنگا جا رہا ہے۔ ایک بار میں نے سنا تھا کہ مایاوتی نے اپنا مجسمہ کھڑا کر دیا ہے، لیکن اب یہ معمول بن گیا ہے کہ اب ہر چیز کا نام نمو کے نام پر رکھا جارہا ہے‘۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی نیلے رنگ کی ہے، پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم نارنجی(زعفرانی رنگ) رنگ کی کٹ پہنتی ہے۔

BJP

Indian cricket team

west bengal

orange colour

Mamata Banerjee