جنرل عاصم منیر معیشت کو درست سمت پر ڈال چکے ہیں، شبر زیدی
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام کا تاثرغلط ہے، سیاسی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری پر توجہ نہیں دی، جنرل عاصم منیر معیشت کو درست سمت پر ڈال چکے ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام کا تاثر غلط ہے، سیاسی حکومت نے ملکی معیشت کی بہتری پر توجہ نہیں دی، ملک سیاسی حکومتوں کو اوپن فیلڈ دینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شبر زیدی نے مزید کہا کہ سابقہ دورحکومت کے پاس معاشی اختیارات نہیں تھے، آنے والی حکومت کے پاس اختیارات مزید کم ہوجائیں گے، جنرل عاصم منیر معیشت کو درست سمت پر ڈال چکے ہیں۔
عسکری قیادت کو مجبوراً معیشت کی بہتری میں کردارادا کرنا پڑا، مرزااختیار بیگ
اس موقع پر سابق مشیر صنعت مرزا اختیار بیگ نے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کی خواہش ہوتی ہے کہ مضبوط جمہوریت حکومت آئے، سیاسی جماعتوں نے معیشت کو ترجیح نہیں دی، عسکری قیادت کو مجبوراً معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرنا پڑا۔
مرزا اختیار بیگ نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام احسن اقدام ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے ملک میں سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
پاکستان کو قرض ادا کرنے کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے، قیصر احمد شیخ
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف میں 12 سے 13 بار جاچکا ہے، پاکستان میں معیشت پر توجہ نہیں دی گئی، ارکان قومی اسمبلی کو معاشی معاملات کا علم نہیں ہوتا، بجٹ کی منظوری قومی اسمبلی نے دینی ہوتی ہے۔
قیصر احمد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قرض ادا کرنے کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے، قرضوں میں اضافہ، برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی ہورہی ہے، تجارتی خسارے میں اضافے سے مثال میں اضافہ ہورہا ہے۔
Comments are closed on this story.