Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا پہلا ورکرز کنونشن، مقدمے کا خدشہ درست ثابت نہیں ہوا

چارسدہ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن ایڈووکیٹ شیر افضل مروت کی خصوصی شرکت
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 11:43pm

خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے خصوصی شرکت کی۔

چارسدہ میں سابق ایم این اے فضل محمد خان کے حجرہ میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا جو 9 مئی کے بعد پہلا ورکرز کنونشن تھا۔

کنونشن میں بڑی تعداد میں پیںٹی ائی کارکنان نے شریک کی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کی صورت میں تحریک انصاف 2 تہائی اکثریت حاصل کرے گی، دیگر سیاسی پارٹیوں کو چوک چوراہوں میں جلسے جلوسوں کی کھلم کھلا اجازت ہے مگر تحریک انصاف کو چاردیواری کے اندر بھی کنونشن کی اجازت نہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ورکرز کنونشن کے انعقاد کی وجہ سے تحریک انصاف کے مقامی لیڈر شپ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق ورکرز کنونشن حجرہ کی چاردیواری کے اندر کیا گیا، اس لیے تحریک انصاف کے کسی رہنماء کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔

pti

KPK

charsadda

workers convention

Pakistan Tehreek Insaf

sher afzal khan marwat

Sher Afzal Marwat

Pti Workers Convention