Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مس یونیورس 2023: پاکستانی بیوٹی کوئن ایریکا رابن نے ریمپ پر ثقافتی رنگ بکھیر دیے

وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں منعقدہ عالمی مقابلہ حسن میں ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا
شائع 17 نومبر 2023 07:44pm
ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

وسطی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں عالمی مقابلہ حسن جاری ہے۔ پاکستانی بیوٹی کوئن ایریکا رابن نے ریمپ پر ثقافتی رنگ بکھیر دیے۔

72ویں مس یونیورس مقابلوں میں دنیا بھر سے 90 خواتین شریک ہیں۔

ہر سال ہونے والے اس مقابلے میں خواتین اپنی خوبصورتی، ذہانت، پیشہ وارانہ زندگی، سماجی کاموں کی بنیاد پر شریک ہوتی ہیں۔

اس سال پاکستان سے بھی 24 سالہ ماڈل ایریکا رابن شریک ہوئی ہیں۔ مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔

 ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

پاکستانی بیوٹی کوئن ایریکا رابن نے ریمپ پر اپنی دلکش موجودگی اور شاندار قومی ملبوسات کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کیا۔

انھوں نے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس سے پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کے شاندار رنگوں کی ترجمانی ہورہی تھی، شرکاء نے بھی ماڈل کو دل کھول کر داد دی۔

 ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق قومی ملبوسات کے سیگمنٹ کے لیے ایریکا نے کھاڈی ڈیزائن کے ملبوسات کا انتخاب کیا، جسے ’پہچان‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا انگریزی میں ترجمہ ’شناخت‘ میں کیا گیا ہے۔

کیپشن میں ملبوسات کی اہمیت کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اور ایریکا کے اپنے لباس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کا جشن منانے کے مشن کو اجاگر کیا گیا۔

 ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب
ایل سیلواڈور میں مس یونیورس 2023 میں پاکستانی ایریکا رابن نے اسٹائل گیم کا آغاز کر دیا۔ فوٹو ــ اسکرین گریب

اداکارہ نے پیغام دیا کہ قومی لباس زیب تن کرنے کا مقصد پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی کا جشن منانا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مس یونیورس کا تاج امریکی حسینا آر بونی گیبرئیل نے پہنا تھا۔

بھارت تین بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکا ہے جس میں سن 1994 میں سشمیتا سین، 2000 میں لارا دتہ اور 2021 میں ہرناز کور سندھو مس یونیورس بن چکی ہیں۔

رواں برس مس یونیورس کون بنے گا اس کا اعلان 19 نومبر کو ہو گا۔

Miss Universe 2023

Erica Robin