Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود جرائم پیشہ افغان قیدی سزا پوری کریں گے‘

فارن ایکٹ کے 300 قیدی موجود ہیں جو ہولڈنگ سینٹرز کے ذریعے واپس ڈی پورٹ کیے جا رہے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات
شائع 17 نومبر 2023 06:37pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں موجود جرائم پیشہ افغان قیدی اپنی سزاء پوری کریں گے، اس کے علاوہ دیگر کو ہولڈنگ سیںٹرز کے ذریعے واپس بھیجا جارہا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 2 قسم کے افغان قیدی موجود ہیں، ان میں فارن ایکٹ اور جرائم پیشہ قیدی شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبے کی جیلوں میں 14 فارن ایکٹ کے 3 سو غیر قانونی افغان قیدی موجود ہیں ان قیدیوں کو روزانہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ اور ان قیدیوں کو ہولڈنگ سینٹرز کے ذریعے واپس ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

افغانوں سے پاکستانی خواتین کی شادی: پشاور ہائیکورٹ کا پی او سی کارڈ جاری کرنے کا حکم

’غیر قانونی مقیم افراد کی پشت پناہی کرنے والے پاکستانیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی‘

غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی، 2 لاکھ 14 ہزار 385 شہری افغانستان جا چکے

آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسود کا مزید کہنا تھا کہ دستاویزات فراہم نہ کرنے پر غیرملکیوں کو بسوں کے ذریعے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کردیا جاتا ہے۔

afghanistan

Pakistan Afghanistan Border

Illegal Afghan Residents