Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’انسداد بجلی چوری کی 53 روزہ مہم میں 46 ارب روپے کی وصولی‘

پاور ڈویژن کے تمام سرکاری افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، نگراں وزیراعظم
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 06:48pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ انسداد بجلی چوری کی 53 روزہ مہم میں 46 ارب روپے کی وصولی ہوئی۔

نگراں وزیراعظم نے ”ایکس“ پیغام میں کہا ہے کہ پاورڈویژن کےتمام سرکاری افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ادارے کے افسران نے قومی مقصد کیلئے دن رات کام کیا۔

نگراں وزیر اعظم نے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں بجلی چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 46 ارب روپے کی وصولی کو ہائی لائیٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.25 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

آئندہ 6 سال میں متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر

الیکٹرک صارفین کیلئے یکساں سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی منظوری

واضح رہے کہ انسداد بجلی چوری مہم ملک گیر سطح پر چلائی جارہی ہے، مختلف شہروں میں عوام و خواص کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

power division

Electricity theft

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar