Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ریفریجریٹر میں لگے فنگس کو کیسے صاف کیا جائے

بہت ساری خوراک اور ٹھنڈا درجہ حرارت ان فنگس کی نشوونما کے لئے ایک بہترین ماحول پیدا کرتا ہے
شائع 17 نومبر 2023 03:35pm
تصویر-
تصویر-

اکثر ریفریجریٹر کی اندرونی دیواروں اور اسکے دروازے پر عجیب سے کالے اور سرمئی رنگ کے فنگس نمودار ہوجاتے ہیں جو کہ دیکھنے میں بہت عجیب لگتے ہیں۔

ریفریجریٹر میں نظر آنے والے اس فنگس کے لگنے کا سب سے عام ذریعہ پرانا اور خراب کھانا ہے۔

آپ اپنے ریفریجریٹر کو ہر طرح سے صاف رکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں لیکن پھر بھی یہ سرمئی فنگس موجود ہوتا ہے۔

آپ کا ریفریجریٹر ذیادہ ترتاریک ہوتا ہے اور فنگس کو اندھیرا پسند ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے فنگس تیزی سے پھیلتا ہے ۔

ریفریجریٹر بیکٹیریا اور فنگس کی نشوونما کے لئےبہترین جگہ ہوتی ہے۔ بہت ساری خوراک اور ٹھنڈا درجہ حرارت ان فنگس کی نشوونما کے لئے ایک بہترین ماحول پیدا کرتا ہے۔

مثال کے طور پراگر آپ کی سبزیوں کی دراز میں سبزی کا ایک سڑا ہوا ٹکڑا ہےتو پھر یہ فنگس کچھ ہی وقت میں ٹرے میں دیگر تمام سبزیوں پر پائے جاسکتے ہیں۔

اور یہی فنگس آپ کے ریفریجریٹر کی دیواروں پر بھی لگنا شروع ہو جاتا ہے۔

اس گندے ، سرمئی داغ والے فنگس کو صاف کرنا مشکل ہوسکتا ہے لیکن خوش قسمتی سے فریج میں موجود اس کیچڑ نما فنگس کو ہٹانے کے لئے یہاں ایک بہت آسان طریقہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں

پھل اور سبزیاں فریج میں رکھنے کے بعد بھی خراب کیوں ہوجاتی ہیں؟

ٹشو رول فریج میں رکھنے کے حیران کن نتائج جو آپ نہیں جانتے

خبردار ! انڈوں کو فریج میں رکھنا نقصان دہ ہو سکتا ہے

اس کے لئے آپ صرف ایک چھوٹے پیالہ میں پانی بھر کے اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں۔ لیموں کے باقی آدھے حصے کو چھیل لیں اور پانی کے پیالے میں تھوڑا سا لیموں کا چھلکا ساتھ رکھ دیں۔

ڈش کو مائیکروویو میں 700 واٹ پر تین منٹ کے لئے رکھیں اور اب اس گرم پیالے کو نکال کر ریفریجریٹر میں رکھ کر دروازہ بند کردیں۔

پیالے کو کچھ دیر بھاپ کے ساتھ ریفریجریٹر میں رکھا رہنےدیں اور تھوڑی دیر بعد کسی صاف کپڑے سے پورے ریفریجریٹر کو صاف کرلیں۔

ریفریجریٹر سے فنگس کے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کے ریفریجریٹرسے تازہ اور خوشگوار بو بھی آتی ہے۔

Women

lifestyle

Fungus

cleaning hacks

Refrigerator

Lemon and Water