امریکی کمپنی کا کرسمس کے موقع پر انوکھا اعلان
دنیا بھر میں مذہبی تہواروں کوعقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، دسمبر میں آنے والے ’میری کرسمس‘ کی تیاریوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
امریکہ میں کرسمس تہوار کے موقع پرتعطیلات کے علاوہ ایک انوکھا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ امریکی شہر میامی کی ایک کمپنی کی جانب سے اس اعلان میں ایک دلچسپ شرط رکھی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق کرسمس تعطیلات کے دوران 12 ہالمارک فلمیں دیکھنے، ان پر اپنی آرا دینے اور درجہ بندی کرنے پر 2 ہزار امریکی ڈالر انعام مختص کیا گیا ہے۔
یہ اعلان میامی کی مشہور سبسکرپشن باکس کمپنی ’بلومسی باکس‘ نے کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انعام کے لیے منتخب امیدوارکو فلم کے مزے لینے کی غرض سے گیرارڈیلی ہاٹ کوکو چاکلیٹ کی وافر مقدار اور 2 جوڑے فری موزے بھی فراہم کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:
ڈرامہ سیریز ’فاتح القدس، صلاح الدین ایوبی‘ موجودہ وقت کی ضرورت ہے
ڈرامہ سیریز ’فاتح القدس، صلاح الدین ایوبی‘ موجودہ وقت کی ضرورت ہے
فلم ’بازی گر‘ کو 3 دہائیاں مکمل، کاجول نے خصوصی پوسٹ شئیر کردی
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ منتخب امیدوار پر نظرِ ثانی کیلئے آئرن کلاڈ ریٹنگ سسٹم تیار کیا گیا ہے جس سے فلمیں دیکھتے ہوئے سب سے زیادہ ثابت قدم افراد کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
ان فلموں میں ’موسٹ ونڈرفل ٹائم آف دی ایئر (2008 )، کراؤن فار کرسمس (2015)، دی نائن لائیوز آف کرسمس(2014)، کرسمس گیٹ وے (2017)، جرنی بیک ٹو کرسمس(2016)، گھوسٹ آف کرسمس آلویز(2022)، فیملی فار کرسمس (2015)، کرسمس اینڈر ریپس(2014)، تھری وائز مین اینڈ اے بیبی (2022)، اے رائل کرسمس (2014)، نارتھ پول (2014) اور کرسمس ٹرین (2017)‘ شامل ہیں۔
آئرن کلاڈ ریٹنگ سسٹم کے تحت فلمیں دیکھنے والے امیدواروں سے فلم کی معیار کے مطابق درجہ بندی کروائی جائے گی۔
اس میں کرسمس تہوار کا عنصر، پیش گوئی کا تناسب، کیمسٹری چیک، جذبات کے سبب آنکھوں میں آنسو اُمڈ آنے کا موازنہ کیا جائے گا اور پھر فلم کی ری پلے ویلیو بھی دیکھی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق جیتنے والے کو 2 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے علاوہ 12 ماہ کے لیے فلاور باکس سبسکرپشن سے بھی نوازا جائے گا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ امیدوار 3 دسمبر تک اس سلسلے میں درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.