Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر جاری، 100 انڈیکس میں 136 پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ روز 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار 397 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا
شائع 17 نومبر 2023 12:15pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت رجحان آج بھی دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 133 پوائنٹس بڑھ کر 57 ہزار 531 پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 716 پوائنٹس اضافہ سے پہلی بار 57 ہزار 397 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں نے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل دوسرے روز سستا

آج آٹوموبائل اسمبلرز، کیمیکل، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز، ریفائنریز اور فارماسیوٹیکلز سمیت انڈیکس میں بھاری حصص کی خریداری دیکھی گئی تھی۔

PSX

100 index

KSE 100 Index

Pakistan Stock Exchange (PSX)