Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی پنجاب میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں، امریکی سفیر

امریکا خطے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا، ڈونلڈ بلوم
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2023 12:25pm
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں روزگا کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ امریکا خطے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ ملتان میں اپنے پہلے وزٹ پر بہت خوش ہوں، یہ شہر ثقافت کے اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے، ملتان میں ثقافتی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

امریکی سفیر نے گزشتہ روز دربار شاہ شمس تبریز کے علاوہ تعلیم ، صحت اور دیگر اداروں کا دورہ کیا، اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، کاروباری شخصیات سے ملاقات کی، جس میں معیشت کی بہتری کے حوالے سے گفتگو کی۔

 امریکی سفیر نشتراسپتال میں پہلے اینٹی ریپ سیل کا افتتاح کرتے ہوئے
امریکی سفیر نشتراسپتال میں پہلے اینٹی ریپ سیل کا افتتاح کرتے ہوئے

امریکی سفیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں روزگا کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ امریکا خطے کی ترقی کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈونلڈ بلوم نشتراسپتال میں پہلے اینٹی ریپ سیل کا افتتاح کیا، اینٹی ریپ سیل مقامی جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔

Donald Bloom

US Ambassador Donald Bloom