Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور میں کتنے پبلک ٹوائلٹس ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز پر پبلک ٹوائلٹس کا قیام یقینی بنایا جائے، شہریوں کا مطالبہ
شائع 17 نومبر 2023 11:30am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عالمی یوم بیت الخلا کے موقع پر آج نیوز نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں پبلک ٹوائلٹس کی تعداد کا پتا لگا لیا۔

پشاور کی بی آر ٹی سے جہاں شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی فراہم ہوئی ہے تو وہیں گلبہار، ہشتنگری سمیت شہر کے اہم مقامات پر بی آر ٹی سے متصل پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر سے ایک اور مسئلے پر بھی قابو پانے کی کوشش کی گئی۔

بی آر ٹی سے متصل پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کے لئے بھی ہر وقت سویپر تعینات رہتے ہیں جس پر شہری بھی مطمئن ہیں لیکن شہریوں کا مطالبہ ہے کہ بی آر ٹی اسٹیشنز میں آمدورفت زیادہ ہے اس لئے تمام اسٹیشنز پر پبلک ٹوائلٹس کا قیام یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

’واہ، اسلام آباد انتظامیہ نے بالآخر پبلک ٹوائلٹ نصب کردیے‘

بچی ہوئی کوک کو ضائع نہ کریں، واش روم آئینے کی طرح چمکائیں

رپورٹ کے مطابق شہرمیں 47 لاکھ کی آبادی کیلئے صرف 300 پبلک ٹوائلٹس ہیں جن میں سے کئی پشاور بی آر ٹی کی مرہون منت ہیں۔

peshawar

BRT Peshawar

Public Toilets