Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

جنرل سینڈرز پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے
شائع 17 نومبر 2023 10:46am
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پیٹرک سینڈرز 3 روزہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

جنرل پیٹرک سینڈرز کی پاکستان پر چاک و چوبند فوجی دستے نے ان کا پرتپاک اسپتال کیا، برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ان کا دورہ معمول کا دو طرفہ اعلیI تبادلوں کا حصہ ہے۔

اپنے دورے کے موقع پر جنرل سینڈرز پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے جب کہ انہیں اعزازی آرٹلری کمپنی کے بینڈ کی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔

جنرل سینڈرز خود بھی کرنل کمانڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ جنرل سینڈرز کا دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ اپنے اچھے دفاعی تعلقات کو برقرار رکھنے کے عزم کا حصہ ہے اور یہ دفاعی مصروفیات معمول کے مطابق انتہائی اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد سے ملاقات، نواز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے، ایک مشترکہ بحری تربیتی مشق ہوئی جس میں ایچ ایم ایس لنکاسٹر شامل ہیں ، اس کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان کے کئی اعلیٰ سطحی فوجی دورے بھی ہوئے ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ متواتر تبادلے، مشقیں اور دورے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی باہمی افہام و تفہیم موجود ہے، جو علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے میں مزید معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

COAS

British army

Pakistan Visit

general patrick sanders