Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روپے کے مقابلے ڈالر مسلسل دوسرے روز سستا

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 76 پیسے کمی سے 287 روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
شائع 17 نومبر 2023 10:11am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی جا رہی ہے۔

کاورباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 87 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 76 پیسے کمی سے 287 روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا جنوری 2024 سے گیس کی قیمتیں پھر بڑھانے کا فیصلہ

سیگریٹ سے موجودہ ٹیکس وصولی ناکافی قرار، اضافے کی سفارش

امریکی کرنسی میں کمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد اور پاکستانی معاشی ٹیم کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت پہلے جائزے پر عملے سطح کا معاہدہ ہونے کے باعث واقع ہو رہی ہے۔

پاکستان نے مالیاتی ادارے سے کرنسی کے تبادلے کے ریٹ کے تعین کا معاملہ دوبارہ مارکیٹ پر چھوڑنے، سرمایہ کاری اور ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لئے سرکاری اداروں اور گورننس کی اصلاحات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

dollar vs rupee

dollar rates

USD VS PKR

dollar prices