کراچی کے شہری ماسک پہنیں، محکمہ موسمیات کا مشورہ
کراچی کی فضا آلودہ ہوگئی محمکہ موسمیات نے شہریوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔
شہر میں شام تک ہوا کی رفتار20 سے 25 کلو میٹرفی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جس سے فضا مزید گرد آلود ہوسکتی ہے، جس سے بچنے کے لیے شہری ماسک پہنیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں اس وقت موسم خشک ہے، شہرمیں صبح، رات میں سردی، جبکہ دن میں حدت ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے، شمال مشرقی ہوائیں 5 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہرمیں ہوا کا معیارغیرصحت بخش ہے، مختلف علاقوں میں ہوا کا معیار170 سے 210 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.