Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان میں مبینہ قتل کرکے پاکستان لوٹنے والا شخص گھر کے سامنے مارا گیا

6 افراد نے چاروں اطراف سے گھیرا ڈال کر بلال وڑائچ کو گولیاں ماریں، پولیس
شائع 17 نومبر 2023 09:03am
فوٹو — سی سی ٹی وی/ اسکرین شاٹ
فوٹو — سی سی ٹی وی/ اسکرین شاٹ

یونان میں مبینہ قتل کرکے پاکستان لوٹنے والا شخص گھر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مارا گیا۔

وزیرآباد کے علاقہ جناح کالونی کی گلی نمبر 32 کے رہائشی نوجوان بلال وڑائچ کو نامعلوم افراد نے شناخت کرنے کے بعد اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا جب وہ اپنے گھر سے باہر ایک رکشہ میں بیٹھا ہوا تھا۔

آج نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی ایک کار اور موٹر سائیکل پر سے اترنے والے 6 افراد نے چاروں اطراف سے گھیرا ڈال کر بلال وڑائچ کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول بلال وڑائچ نے یونان میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی نوجوان کو قتل کیا تھا جس کے بعد بلال وطن واپس لوٹ آیا، بلال کے قتل کا واقعہ بھی اسی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس تھانہ سٹی نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جہاں پر سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد معلوم ہوا کہ بلال کو شناخت کے بعد پانچ افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے معائنہ کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

firing

firing incident

Wazirabad

Punjab police