چیئرمین تحریک انصاف کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت سمیت دیگر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر بینچ تشکیل دیدیا۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریگا۔ جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
اس کے علاوہ سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی بھی چیئرمین تحریک انصاف نے چیلنج کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
راولپنڈی: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ کا ہنگامی دورہ
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ پر اپیل دائر کی گئی تھی۔ رجسٹرار آفس نے چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کردیا۔
Comments are closed on this story.