Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بالائی علاقوں میں برفباری، سیاحوں نے حسین مقامات پر ڈیرے ڈال لیے

سیاح جنگل میں چار پائیوں پر بیٹھ کر کھابوں پر ہاتھ صاف کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
شائع 16 نومبر 2023 08:56pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پہاڑوں پر برفباری سے بالائی علاقوں کا موسم سرد ہوگیا ہے، جس کے بعد ملک بھر سے آئے سیاحوں نے وادی سوات کے مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈال لیے ہیں، جہاں وہ ہر گزرتے لمحے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

سیاحوں نے کالام، مہوڈنڈ، گبین جبہ اور مرغزار میں پڑاؤ ڈالا ہوا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد حسین سیاحتی مقام مالم جبہ میں بھی موجود ہے۔

سیاح دلفریب مناظر اور یخ موسم کے ساتھ ساتھ چیئر لفٹ میں سیر کرکے مزے لے رہے ہیں۔

سیاحوں نے رقص کرکے اپنے تفریحی ٹوور کا مزہ دوبالا کردیا۔

وادی سوات کے حسین مناظر اور یخ موسم نے سیاحوں کو دیوانہ بنا دیا ہے، سیاح جنگل میں چار پائیوں میں بیٹھ کر لطف اُٹھانے میں مصروف ہیں اور اپنے وجود کو گرم رکھنے کی خاطر کھابوں پر ہاتھ صاف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

Swat

snowfall

tourists