Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کی غلامی قبول نہیں، ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہم خوفزدہ ہیں، مولانا فضل الرحمان

عوام کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا، سربراہ جے یو آئی
شائع 16 نومبر 2023 05:17pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں امریکا کی غلامی قبول نہیں، ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہم خوفزدہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ایک مسلمان کا خون بہانا دوسرے مسلمان کیلئے حرام ہے، اس وقت ملک میں کسی کی جان اور مال محفوظ نہیں، پاکستان کا امن تباہ کردیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے، ظلم کےخلاف آواز اٹھانے پر کہتے ہیں ہم پر نتقید نہ کریں، ہم کسی پر تنقید نہیں کررہے، اصلاح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم نے بحیثیت قوم اپنا محاسبہ کیا ہے، 75 سال ہم نے پرانی لکیروں کی پیروی کی، اب ہم تھک چکے ہیں، ہمیں امریکا کی غلامی قبول نہیں، ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہم خوفزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

پشاور: بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

آئین صدر کو انتظامی اقدامات کی اجازت نہیں دیتا، الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے، صدر علوی

بلاول بھٹو کا نواز لیگ پر بڑا حملہ، پی ٹی آئی سے تشبیہ دے دی، سلیکٹڈ راج قبول نہیں، پی پی چیئرمین

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا، ملک میں معاشی بدحالی آچکی، امن تباہ ہوگیا، جے یو آئی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہے، اب ہمیں نئے زاویے سے سوچنا ہوگا۔

Molana Fazal ur Rehman

security forces operation

Pakistan Law and order situation