Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب کھلاڑی ایسا ہو تو سامنے کون کھیلے گا؟

کیپ کوبرا جنوبی افریقہ میں پایا جانے والا ایک انتہائی زہریلا سانپ ہےاور اس کی لمبائی ساڑھے 4 فٹ تک ہوسکتی ہے۔
شائع 16 نومبر 2023 06:03pm
تصویر -گریب
تصویر -گریب

جنوبی افریقہ کے ایک گالف کورس میں اس وقت مشکل صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک کوبرا نے گراؤنڈ میں داخل ہوکر اپنا کھیل شروع کردیا۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کے گالف کورس میں اچانک ایک خطرناک اور تگڑے کوبرا سانپ کی دبنگ اینٹری کے بعد وہاں گالف کھیلنے میں مصروف کھلاڑیوں کو میدان چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کیپ کوبرا پھن پھیلائے تیزی سے رینگتا ہوا گالف کورس میں گھس آتا ہے اور ایک ٹی باکس (گالفرز کے سائن) کو غصے سے پار کرتا ہوا آگے تک آجاتا ہے۔

کیپ ٹاؤن کے اٹلانٹک بیچ گالف کلب میں کچھ دن پہلے بنائی جانے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’(کیپ کوبرا)، ہماری خواتین کے ٹی باکس پر!‘

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کیب کوبرا خوفناک انداز میں کورس کی ایک نشانی کو ہٹانے کے لیے آگے بڑھتا ہے اور اسے اپنے زہریلے دانتوں سے بار بار مارتا ہے۔

اسی ویڈیو میں ایک نیولہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اسی دوران تیزی سے کوبرا کے پیچھے آتا نظر آرہا ہے۔ اور کچھ دیر بعد وہ جھاڑیوں میں غائب ہو جاتا ہے۔

بہت سے لوگوں کوکہنا ہے کہ ’ہو سکتا ہے کہ یہ کوبرا اسی وجہ سے گراؤنڈ میں داخل ہوگیا ہو۔‘

بہت سے صارفین نے ویڈیو پر اپنے تبصرے کئے ایک نے کہا کہ ’میں سوچ رہا ہوں کہ میری شاٹ گن کہاں ہے۔‘

جبکہ دوسرے نے لکھا، ’یہ پاگل پن ہے۔‘

##مزید پڑھیں

’کرکٹ گراؤنڈ میں سانپ فیلڈنگ کرنے پہنچ گیا‘

دیوہیکل سانپ کی کار کے انجن پراستراحت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جب خاتون نے ٹوائلٹ سیٹ پر سیاہ اورگلابی سانپ دیکھ

ایک اور شخص نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کلب کا نیولا اپنا کام نہیں کر رہا ہے‘۔

کیپ کوبرا جنوبی افریقہ میں پایا جانے والا ایک انتہائی زہریلا سانپ ہے اور اس کی لمبائی ساڑھے 4 فٹ تک ہوسکتی ہے۔

اسے افریقہ کا خطرناک ترین سانپ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے ڈسنے سے افریقہ میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔

South Africa

lifestyle

Cobra

Mongoose

Neurotoxic Venom

Golf Ground