Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریت سے پریشان ہیں؟ ساحل پر جائیں تو بے بی پاؤڈر اور موزے ضرور رکھیں

سمندر پر ہرجگہ موجود ریت ہمارے لئےپریشانی کا باعث بن جاتی ہے
شائع 16 نومبر 2023 04:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

**جب بھی ہم ساحل سمندر پر پکنک منانے جاتے ہیں تو واپسی پر کپڑوں سے ریت نکالنا ایک عذاب ہوجاتا ہے۔ لیکن اگر ہم اپنے سامان میں اور چیزوں کے ساتھ دو چیزوں بیبی پاوڈر اور موزوں کا اضافہ کر لیں تو اس مشکل سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔

ایک جوڑی موزا اور کچھ بے بی پاؤڈر ساحل پر آپ کی تفریح کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

سمندر پر ہر جگہ موجود ریت ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

خوش قسمتی سے آپ کو اس تمام ریت سے جلدی چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لئے ایک آسان ٹوٹکا موجود ہے۔

اس کے لئے اپ کو صرف یہ کرنا ہے کے بےبی پاؤڈر کو ایک موزے میں اچھی طرح بھر لیں اور اوپر سے اچھی طرح باندھ دیں یا سخت گراہ لگا دیں۔

اب اس موزی کی جوڑی کو ساتھ رکھ لیں۔

مزیدپڑھیں

خوبصورت نظر آنے والے دنیا کے 10 پُر اسرار سمندر

فیشن میں نیا سنگ میل، ریت کے ذرے جتنا لوئی وٹان کا بیگ تیار

گیلی پچ خشک کرنے کے6 انوکھے طریقے

جب سمندر سے واپسی ہو تو جہاں جہاں آپ کو مٹی لگی محسوس ہو وہاں اپنے جسم پر سے اضافی ریت صاف کرنے کے لئے اس موزے کی جوڑی کا استعمال کریں یہ جسم پر لگی مٹی کو آسانی سے صاف کر دیتا ہے۔

کیونکہ بے بی پاؤڈر سمندری پانی کو جذب کرلیتا ہے اور اس طرح ریت کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔

یہ بے بی پاؤڈر آپ کی سمندری پانی سے خشک ہو جانے والی جلد کی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔ اور آپ کے پیروں کو حیرت انگیز طور پر نامناسب بو سے بھی پاک کرتا ہے۔

lifestyle

Baby Powder

Socks

picnic

cleaning hacks

Seaside

Beach

Sand cleaning