نگران وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق ان کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ روپے کی ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق وہ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
دستاویز کے مطابق انوارالحق کاکڑ کے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ روپے کی ہے، اور ان کے پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں۔
دستاویز میں نگراں وزیراعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے، ان کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں، جب کہ ان کے گھر کے فرنیچر کی مالیت4 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے فیز 6 میں 40 لاکھ کا گھر اور ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے۔
وزیر خزانہ نے 2 اراضی کو والد سے ملا گفٹ ظاہر کیا ہے جبکہ انہوں نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں۔
شمشاد اختر کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں جبکہ نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔
شمشاد اختر نے ٹی بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں جبکہ ان کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور 19 لاکھ 46 ہزار روپے کیش ہیں۔
نگراں وزیر خزانہ کے پاس بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے ہیں جبکہ ان کے فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے۔
وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے سامنے آنے والے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس ملتان میں 2 کینال کا گھر ہے جس کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے، جبکہ ان کے پاس ملتان یونائیٹڈ مال میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا فلیٹ بھی ہے۔
سینیٹر سرفراز بگٹی کے پاس اسلام آباد میں 3 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کا گھر جبکہ کوئٹہ میں ایک کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ بھی ہے۔
وزیر داخلہ کے 50 لاکھ روپے مالیت کے بگٹی سی این جی سوئی میں 50 فیصد شئیر ہیں جبکہ 2010 ماڈل کی ایک گاڑی ہے جس کی قیمت 1 کروڑ 2 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔
سرفراز بگٹی کے پاس 67 لاکھ 98 ہزار روپے کیش جبکہ بینک میں 6 لاکھ 35 ہزار روپے ہیں، ان کے پاس موجود فرنیچر کی مالیت 68 لاکھ روپے ہے۔
سرفراز بگٹی نے اپنے اثاثوں میں 90 اونٹ، 8 ہزار 870 بھیڑیں، 4 ہزار60 بکریاں، 400 گائے، 80 بچھڑے اور86 بھینسیں ظاہر کی ہیں، ان کے لائیو اسٹاک کی مالیت 6 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے۔
نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی
جاری دستاویز کے مطابق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، مرتضیٰ سولنگی کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ روپے جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31 لاکھ روپے مالیت کے اور 18 لاکھ کیش ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ مرتضیٰ سولنگی کے پاس بینک میں 3 لاکھ 19 ہزار، اہلیہ کے پاس 1 لاکھ 57 ہزار روپے ہیں۔
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے4 تولے سونے کی قیمت 70 ہزار روپے اور 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کیا ہے، جبکہ ان گھرکے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔
نگراں وفاقی وزیراطلاعات کے ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار کے شئیرز ہیں اور ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی کے مالک ہیں۔
Comments are closed on this story.