Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ’بازی گر‘ کو 3 دہائیاں مکمل، کاجول نے خصوصی پوسٹ شئیر کردی

'اس فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے پہلی بار ملاقات ہوئی'، کاجول
شائع 16 نومبر 2023 03:10pm
تصویر: کاجول/انسٹاگرام
تصویر: کاجول/انسٹاگرام

مقبول بھارتی فلم ’بازی گر‘ کو 30 سال مکمل ہوگئے، فلم کی مرکزی اداکارہ کاجول نے فلم کی یاد تازہ کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ شئیر کردی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر لی گئی یادگار تصاویر شئیر کی ہیں۔

اداکارہ کاجول نے شئیر کی گئی تصاویر میں فلم میں کام کرنے والے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنے تجربات پر بھی روشنی ڈالی۔

ان یادگار لمحات کو قلمبند کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’فلم ”بازی گر“ کو ریلیز ہوئے 30 سال مکمل ہو گئے، اس فلم کے سیٹ پر بہت سے لوگوں سے میری پہلی بار ملاقات ہوئی‘۔

مزید پڑھیں:

عبد الرزاق نے ایشوریہ کے سسر امیتابھ بچن سے ذاتی طور پر معافی مانگی

’کسی چیز سے متاثر ہونے اور کاپی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے‘

ٹک ٹاکر حریم شاہ کو مقبول بھارتی شو کی پیشکش

اداکارہ نے پوسٹ میں مقبول بھارتی اداکارہ سروج اور بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تجربے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سروج جی کے ساتھ پہلی بار اس فلم میں کام کیا، اس فلم کے سیٹ پر شاہ رخ خان سے پہلی بار ملاقات ہوئی، اسی فلم کے دوران میں پہلی بار انو ملک سے ملی اور جب اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوا تو میں 17 سال کی تھی‘۔

انہوں نے پوسٹ میں عباس بھائی، مستان بھائی، زاویار تھومس، جونی لیور اور شلپا شیٹی کیلئے بھی تعریفی الفاظ کہے۔

کاجول کے مطابق ان کی اس فلم کا ہر گانے اور مکالمے کی ان کی زندگی میں الگ جگہ ہے، جو وہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔

Instagram

Indian Actress

Shahrukh Khan

lifestyle

Kajol

INDIAN FILMS

30 Years

Baazigar