Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے لیسکو کے 5 ارب روپے نادہنگان کیخلاف کارروائی میں ناکام

نادہندگان افراد میں ایک معروف سیاسی شخصیت بھی شامل
شائع 16 نومبر 2023 02:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور لیسکو کے 5 ارب روپے نادہنگان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لا سکی۔

ایف آئی اے ایپکس کمیٹی کے احکامات بھی ہوا میں اڑاتے ہوئے نادہندگان سے ریکوری کے لئے کوئی لائحہ عمل نہ بنا سکا جب کہ ادارے کو نادہندگان کی فہرستیں فراہم کی گئی تھیں۔

لیسکو کے نادہنگان کا تعلق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ سے ہے جن میں ایک معروف سیاسی شخصیت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما پر بجلی چوری کا مقدمہ درج، ٹاپ 100 بجلی چوروں کی فہرست جاری

ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کے عملے سے مسجد میں حلف

واضح رہے کہ ایف آئی اے لاہور کے اینٹی کرپشن سرکل نے ڈیفالٹرز کو ستمبر میں نوٹسز جاری کیے تھے۔

FIA

LESCO

Electricity theft