Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی عمران ریاض کا پاکستان زندہ باد کا نعرہ، سافٹ ویئر اپڈیٹ کا سوال

عمران ریاض کی ویڈیو ایکس پر وائرل ہورہی ہیں
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 02:48pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

صحافی عمران ریاض کی ایکس پر چند ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے اور گاڑی ڈرائیور کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ایک ویڈیو میں ان سے تلخ سوالات بھی کئے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صحافی عمران ریاض کی چند ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی عمران ریاض اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت سے باہر نکل رہے ہیں اور چند صحافی ان سے سوالات کرتے ہیں۔

عدالت کے احاطے میں ایک صحافی عمران ریاض سے سوال کررہا ہے کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے۔ جس پر عمران ریاض تھوڑا منہ چڑا کر کہتے ہیں اے ون۔

صحافی سوال کرتا ہے کہ کیا آپ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔ جس پر عمران ریاض سر ہلا کر نفی میں جواب دیتے ہیں اور ساتھ مسکراتے ہیں۔ صحافی باربار یہی سوال دہراتا ہے کہ آپ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔ جس پر عمران ریاض صرف اشاروں سے جواب دیتے ہیں اور سر ہلا کر دوبارہ نفی کرتے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں جب عمران ریاض عدالت سے باہر پارکنگ میں پہنچتے ہیں تو صحافی سوال کرتا ہے کہ پاکستان کے عوام نے آپ کے لئے بہت دعائیں کیں، عوام آپ سے محبت کرتے ہیں۔ تو عمران ریاض جواب دینے کے بجائے گرج دار آواز میں نعرہ لگاتے ہیں پاکستان زندہ باد۔

سوشل میڈیا پر صحافی عمران ریاض کی اہلیہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے، جس میں عمران ریاض گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں، اور پس پردہ علامہ اقبال کا کلام ’ہر لحظہ مومن کی نئی آن نئی شان‘ ملکہ ترنم نور جہاں کی آواز میں سنائی دے رہا ہے۔ جب کہ پوسٹ پر عمران ریاض کی اہلیہ نے ’الحمداللہ‘ لکھا ہوا ہے۔

Imran Riaz