Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ کپ سیمی فائل بارش کے باعث روک دیا گیا

میچ کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 03:27pm
فوٹو — کرک انفو
فوٹو — کرک انفو

ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اننگز کے دوران بارش نے جاری میچ کو روک دیا۔

کوکلتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے کرکٹ ورلڈ کپ کے کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کیخلاف جنوبی افریقا کے 4کھلاڑی 24 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے،بارش سے قبل جنوبی افریقی ٹیم 14 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا چکی ہے۔

جنوبی افریقا اسکواڈ

کپتان ٹیمبا باووما، وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن، ایڈن مارکرم، اینرج کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، جیرالڈ کوئٹزی، کیشو مہاراج، کیگیسو رباڈا اور تبریز شمسی جنوبی افریقا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

آسٹریلیا پلیئنگ الیون

5 بار ورلڈ کپ چیمپیئن آسٹریلیوی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنگز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، اسٹیون سمتھ، مارکس لبوشین، وکٹ کیپر جاش انگلس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، جاش ہیزل ووڈ اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے گروپ اسٹیج میچ میں جنوبی افریقا نے اسٹریلیا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

اگر آج بارش نہ رکی تو کیا ہوگا؟

آج جمعرات کے روز کولکتہ میں 50 فیصد طوفانی بارش ہونے کا امکان ہے، البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس سیمی فائنل میں بارش کے سبب میچ متاثر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے بھی رکھا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق اگر جمعرات کو سیمی فائنل رُکا یا نہ ہوسکا تو پھر جمعہ 17 نومبر کو کھیل کا آغاز وہیں سے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

South Africa vs Australlia

ICC WORLD CUP 2023