Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرحان سعید کواروشی روٹیلا کے ساتھ کام کرنے کی آفر

بینڈ کے قومی دورے کے دوران انہیں بہت دفعہ کام کرنے کی پیشکشں ہوئیں
شائع 16 نومبر 2023 04:11pm
تصویر فائل
تصویر فائل

معروف پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کےحوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔

فرحان سعید نے بالی ووڈ میں کام کی آفر کے بارے میں بتایا کہ انھیں 2019 میں اروشی روٹیلا کےساتھ مرکزی کردار میں کام کرنےکی آفر کی گئی تھی۔

سمتھنگ ہاؤٹے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعید نے اس وقت کا ذکر کیا جب وہ اور ان کا بینڈ بھارت میں مشہور ہونا شروع ہو گئے تھے۔

فرحان نے بتایاکہ ’بینڈ کے قومی دورے کے دوران انہیں بہت دفعہ کام کرنے کی پیشکشیں ہوئیں لیکن وہ ملنے والی تمام پیشکشوں پر صرف ہنستے تھے۔‘

لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا کہ وہ متھن چکربرتھی کے بیٹے کے ساتھ ایک فلم سائن کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے۔

فرحان نے مزید کہا کہ ’ اس فلم میں انکی ساتھی اداکارہ اروشی روٹیلا تھی، لیکن انہوں نے یہ پیشکش مسترد کردی تھی’۔

فرحان سعید نے ٹی وی ڈراموں ’سنو چندا‘، ’میرے ہمسفر‘ اور ’بادشاہ بیگم‘ میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اس کے باوجود فرحان سعید کا فلم کا سفر ہمیشہ سست روی کا شکار رہا۔

##مزید پڑھیں

فرحان سعید کا عروہ کے ساتھ ’تجدید محبت‘ مداحوں کو بھاگیا

گانے کی دھن چرانی ہے تو پوچھ تو لیا کرو، فرحان سعید کا بھارتی گلوکار سے شکوہ

اداکار و گلوکار فرحان سعید پولیس افسر بن گئے

انہیں ’کراچی سے لاہور 3‘ میں کبریٰ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا تھا لیکن اپنے نامناسب شیڈول کی وجہ سے انہیں اس سے بھی دستبردار ہونا پڑا۔

اس کے بعد 2019 میں ہی رومانٹک کامیڈی ’ٹچ بٹن‘ میں انھیں مرکزی کردار کے لئے منتخب کیا گیا.

اس فلم کو انہوں نے اور ان کی اہلیہ عروہ حسین نے اپنی مشترکہ پروڈکشن کمپنی ’شوٹنگ اسٹار اسٹوڈیو‘ کے ذریعہ مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا تھا۔

singer

Bollywood

Pakistani Actor

Indian Actress

lifestyle

Farhan Saeed

drama artist

Urvashi Raurtella