Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کسی چیز سے متاثر ہونے اور کاپی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے‘

پاکستانی اداکارہ صبورعلی ڈرامہ بنانے والوں پر برہم
شائع 16 نومبر 2023 01:02pm

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صبورعلی کی جانب سے پاکستانی ڈرامے میں ان کی شادی کو کاپی کرنے پر شکوہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’منت مراد‘ کی گزشتہ قسط میں منت کا کردار ادا کرنی والی نوجوان اداکارہ اقرا عزیز اور مراد کا کردار ادا کرنے والے طلحہ چہورکی شادی دیکھائی گئی تھی۔

شادی کے موقع پر اقرا عزیز نے صبور علی کے دلہن نما انداز کا کاپی کیا گیا تھا، جس نے صبور علی کو خاصا ناراض کردیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب میں یہ دیکھ کر کیسا محسوس کروں؟ میرے یادگار لمحات، میری یادیں، میرے جذبات، میرا وژن اور میری زندگی کے سب سے خاص دن کے لیے میرا لباس اور جیولری سے لے کر میک اپ تک سب کچھ ڈرامے میں کاپی کیا گیا ہے‘۔

مزید پڑھیں:

عبدالرزاق کے منفی جملوں پر شاہد آفریدی نے تالی کیوں بجائی، وضاحت آگئی

بالی ووڈ اداکارہ تبو پاکستانی اداکار کی صاحبزادی نکلیں

’منت مراد‘ میں چھوٹی عمر میں شادی کے مسائل اجاگر کئے، اقرا عزیز

اداکارہ ڈرامہ پروڈکشن سے بھی خاصا ناراض دِکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے اپنی شادی کے لیے لباس، جیولری اور میک اپ سے لیکر تھیم تک کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن یہاں میری پوری شادی کو ہی کاپی کرلیا گیا‘۔

اداکارہ نے اس حوالے سے دوٹوک بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’کسی چیز سے متاثر ہونے اور کاپی کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے‘۔

گزشتہ برس جنوری میں پاکستانی اداکارعلی انصاری اور اداکارہ صبورعلی شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

Instagram

Saboor Aly

lifestyle

Iqra Aziz

Mannat Murad

Wedding Look