Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج پالیسی 2024 کا اعلان، ایک لاکھ روپے کی کمی، مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف

خواتین کوعبایہ دیا جائے گا جس پر پاکستانی پرچم پرنٹ ہوگا، نگراں وزیر برائے مذہبی امور
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 11:29pm
حج 2023۔ فوٹو — رؤٹرز/ فائل
حج 2023۔ فوٹو — رؤٹرز/ فائل

نگران وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد نے حج پالیسی 2024ء کا اعلان کرتے ہوئے اخراجات میں ایک لاکھ رو پے کی کمی کردی، عازمین کرام سے ستائیس نومبر سے درخواستیں وصول کی جائیں گی، کراچی کو روڈ ٹو مکہ میں شامل کرلیا ہے، جبکہ لاہورکے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حج پالیسی 2024 پر 3 ماہ کام کیا، چاہتے تھے حجاج کی دعائیں لیں۔

انیق احمد نے بتایا کہ ایک لاکھ روپے کمی کے بعد حج پیکج کو 10 لاکھ 75 ہزارروپے تک لے آئے ہیں، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزارروپے کا ہوا تھا، اسپانسرشپ ڈالرز میں ادا کرنے والوں کے نام قرعہ اندازی کے بغیر شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حج پالیسی بنانے میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہر قدم رہنمائی کی جب کہ سعودی حکومت نے بھی ہم سے بھرپور تعاون کیا۔

نگراں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل حج پالیسی کابینہ سے منظور ہو چکی، حج 2024 ڈیجیٹائز ہوگا، ہر حاجی کے موبائل میں ایپ ہوگی جس کی مدد سے کوئی بھی حاجی لاپتا نہیں ہوگا، جبکہ حجاج کرام دوران حج لاتعداد کالز پاکستان کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

’اب حج اخراجات کی بات پاکستانی روپے نہیں ڈالر میں ہوگی‘

مسجد الحرام میں والدہ کو دھوپ سے بچانے کیلئے سایہ کرنیوالے 3 خوش نصیب بیٹے

انیق احمد نے کہا کہ ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرےگی، اس کے علاوہ حج کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے، ہم نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں کا بھی معائنہ کرلیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حج پر جانے والی تمام خواتین کو حکومت کی جانب سے عبایہ دیا جائے گا جس پر پاکستانی پرچم پرنٹ ہوگا۔

Hajj policy

caretaker federal minister

Hajj 2024

caretaker federal government