Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہماری حکومت جنسی تشدد کیخلاف جنگ میں پاکستانی حکومت کی حمایت کرتی ہے، امریکی سفیر

ڈونلڈ بلوم کا اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح، دربارِ شاہ شمس تبریز اور بہاوالدین زکریہ یونیورسٹی کا دورہ
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 05:51pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

جنوبی پنجاب کا پہلا اینٹی ریپ کرائسز سیل نشتر اسپتال ملتان میں قائم کر دیا گیا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اینٹی ریپ کرائسز سیل کا افتتاح کیا۔ امریکی سفیر نے ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔

اینٹی ریپ کرائسز سیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت جنسی تشدد کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل کے لیے 1.5 ملین ڈالرز خرچ کیے گئے۔ کراچی، سکھر، ملتان میں اے آر سیز سینٹرز قائم ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اینٹی ریپ کرائسز سیل محکمہ صحت پنجاب اور یو این وومن کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اقبال اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر بھی موجود تھے۔

اس سے قبل ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کرکے جامعہ کے وائس چانسلر اور لنکن کارنر میں طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔

امریکی سفیر نے لنکن کارنر میں موجود طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا جنوبی پنجاب ملتان کا پہلا دورہ ہے، لنکن کارنر منصوبہ بھی تعلیمی شعبے میں فروغ کا مظہر ہے، البتہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلیمی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر امریکی کونسل جنرل لاہور کرسٹن ہوکنز کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ملتان پنجاب میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے، قونصل جنرل لاہور جنوبی پنجاب کلچر اور تعلیم و تجارت میں فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں اقتصادی ، توانائی، تعلیمی اور ماحولیاتی ترقی پر کام کرنا ہے، امریکی سفیر

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے ملاقاتیں، قانون کی حکمرانی پر زور

اس کے علاوہ ڈونلڈ بلوم نے دربارِ حضرت شاہ شمس تبریز کا دورہ کیا اور انہیں وہاں جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی۔

Multan

US Ambassador Donald Bloom