Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاکستانی نژاد عدیل منگی امریکی عدالت میں دوسرے مسلمان جج نامزد

عدیل منگی سینیٹ سے منظوری کے بعد امریکی تاریخ میں فیڈرل ایپلز کورٹ کے پہلے مسلمان جج بن جائیں گے
شائع 16 نومبر 2023 12:10pm
عدیل منگی۔ فوٹو — امریکی میڈیا
عدیل منگی۔ فوٹو — امریکی میڈیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری عدیل منگی کو جج نامزد کردیا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جو بائیڈن نے آکسفورڈ اور ہارورڈ سے تربیت یافتہ قانون دان عدیل منگی کو وفاقی اپیلز کورٹ کے تھرڈ سرکٹ میں جج لگانے کا اعلان کیا ہے۔

46 سالہ عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل ایپلز کورٹ کے پہلے مسلمان جج بن جائیں گے۔

یہ اقدام بائیڈن کی جانب سے پہلے مسلمان زاہد این قریشی کو وفاقی ضلعی عدالت میں نامزد کیے جانے کے دو سال سے زائد عرصے بعد سامنے آیا ہے۔

عدیل منگی ان 8 امیدواروں میں شامل تھے جن کا اعلان وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامزد امیدوار غیر معمولی طور پر اہل، تجربہ کار اور قانون کی حکمرانی اور ہمارے آئین سے وابستہ ہیں۔

اس حوالے سے امریکی سینیٹر باب مینینڈیز نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے فیصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ مجھے عدیل منگی سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا تو میں نے انہیں کہا کہ میں صدر بائیڈن کو پہلے امریکی مسلمان کو اپیلز کورٹ کا جج لگانے کے لیے قائل کروں گا۔

Joe Biden

United States

Washington DC

adeel mangi