Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عبد الرزاق نے ایشوریہ کے سسر امیتابھ بچن سے ذاتی طور پر معافی مانگی؟

اداکار کی جانب سے ایکس پر ایک خفیہ پوسٹ کی گئی ہے
شائع 16 نومبر 2023 11:37am

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق حالیہ ریمارکس نے سوشل میڈیا کو گرما دیا تھا۔

عبدالرزاق کے ایشوریا سے متعلق بیان پر معافی کے بعد بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی حالیہ خفیہ پوسٹ نے معاملے پر ایک سوالیہ نشان لگادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بالی ووڈ اداکار نے ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’اُس کے لیے کسی بھی لکھے ہوئے الفاظ سے زیادہ معنی ہیں‘۔

امیتابھ بچن نے شئیر کی گئی پوسٹ میں ہاتھ جُڑا ایک ایموجی بھی لگایا ہے، تاہم اس بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کی یہ پوسٹ عبدالرزاق سے متعلق ہے بھی یا نہیں۔

مزید پڑھیں:

نجی سوال پوچھنے پر حرا خان نے مداح کو جھاڑ پلادی

’ہم دونوں نے چھپ کر شادی کی تھی‘ ، عثمان پیرزادہ کا بڑا انکشاف

’اپنے آپ کو پہلے عزت دیں‘، سُپر اسٹار ریما کی نوجوان اداکاروں کو تجویز

بالی ووڈ اداکارہ ایشویا رائے یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس معاملے پر اب تک کوئی وضاحت یا ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

عبدالرزاق کے بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

شدید تنقید کے بعد عبدالرزاق نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ان ریمارکس پر معافی مانگ لی تھی۔

Amitabh Bachan

lifestyle

Aishwarya Rai

Abdul Razzaq

world cup 2023

X Twitter