Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وٹامن سی کی کمی کو ان غذاؤں سے دور کیجئے

مسوڑوں سے خون آنا، کمزوری اور تھکاوٹ اس وٹامن کی کمی کی علامات ہیں
شائع 16 نومبر 2023 10:56am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

صحت مندا غذائیں ہی صحت مند جسم کی ضرورت ہیں، اگر غذا ہی صحت مند نہ ہو تو انسانی جسم کو صحت کے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر منرل انسانی صحت میں اپنے طریقے سے کردار ادا کرتا ہے، چھوٹی موٹی چوٹ پر فوری خون کا نکلنا قابلِ فکر ہے۔

یہ انسانی جسم میں کسی معدنیات کی کمی کی نشاندہی کرتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق یہ وٹامن سی کی کمی کی علامت ہوتی ہے۔

وٹامن سی کی کمی کی علامات میں چوٹ لگنا، مسوڑوں سے خون آنا، کمزوری اور تھکاوٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز

پیٹ کی گیس سے فوری نجات پانے کا آسان اور گھریلو حل

کاربوہائیڈریٹس کے مسائل کم اور فوائد زیادہ ہیں، نئی تحقیق

اگر وٹامن سی کی کمی کا بروقت خیال نہ رکھا جائے تو یہ خون کی کمی، پٹھوں میں شدید درد اور مسوڑھوں میں انفیکشن کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

وٹامن سی کی کمی کو ان غذاؤں کے استعمال سے دور کیا جاسکتا ہے، یہ غذائیں مجموعی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہیں۔

رسیلے پھل

رسیلے پھلوں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ کینو، چکوترا سمیت کئی رسیلے پھلوں کو اپنی غذا میں شامل کرنا ایک بہترین انتخاب ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کو روزانہ 40 ملی گرام وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان پھلوں میں موجود وٹامن سی نہ صرف قوتِ مدافعت کے لیے بہترین ہے بلکہ جلد اور ہڈیوں کے صحت مند کولیجن کی تشکیل میں بھی اہم کردارا ادا کرتا ہے۔

پپیتا

پپیتا اینٹی آکسیڈنٹ غذائی اجزاء جیسے کیروٹین، فلیوونائڈز اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ وٹامن سی کی کمی کو دور کرنے کیلئے پپیتے کو کھانے کے علاوہ سالاد اور جوس میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پپیتے میں موجود اینٹی بیکٹیریل خصوصیات مجموعی صحت کیلئے بھی بہترین ہے۔

ٹماٹر

وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھرپور ٹماٹر خون میں موجود نقصان دہ فری ریڈیکلزکو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

وٹامن سی کو خون میں جذب کرنے کے مقصد کیلئے ٹماٹر کو کھایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹماٹر کو اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اسٹرابیری

اسٹرابیری نہ صرف اینٹی آکسائیڈنٹس بلکہ وٹامن سی کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اسٹرابیری میں وٹامن سی کی مقدار کینو سے قدرے زیادہ ہوتی ہے۔

جوس یا اسموتھیز میں ان کا استعمال کرتے ہوئے وٹامن سی کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

بروکلی

طبی ماہرین بروکلی کو اپنی غذا کا حصہ بنانے پر زور دیتے ہیں، اس میں موجود وٹامن سی مجموعی صحت کیلئے بہترین ہیں۔

صحت

health tips

lifestyle

fruits

vegetables

healthy lifestyle

vitamin C

nutritional deficiencies

Foods