Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوکیو، اسرائیلی سفارتخانے کے قریب کار سیکیورٹی رکاوٹ سے ٹکرا گئی

پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتارکر لیا
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2023 11:26am
تصویر — نمائندہ آج نیوز
تصویر — نمائندہ آج نیوز
تصویر — نمائندہ آج نیوز
تصویر — نمائندہ آج نیوز

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں صبح اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک کار سیکیورٹی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی رکاوٹ اسرائیلی سفارت خانہ کی حفاظت کے لئے 100 میٹر دور سڑک پر لگائی گئی تھی، جبکہ واقعے میں ایک پولیس افسر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 50 سالہ جاپانی مشتبہ شخص کو گرفتارکر لیا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ دائیں بازو کے گروپ کا رکن ہے اور وہ کار چلا رہا تھا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ جاپان بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، جس میں جاپانی پھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

Gaza

Japan

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict