Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہلی نے 50 سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، انوشکا بوسے برساتی رہیں

ڈیوڈ بیکھم نے بھی ویرات کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تالیاں بجائیں
شائع 15 نومبر 2023 10:16pm

ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ان کی سب سے بڑی چیئر لیڈر ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس دوران ویرات کوہلی نے اپنی تیسری سنچری اسکور کی جوکہ ان کی 50ویں ون ڈے سنچری بھی تھی، تو اسٹینڈز میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ان پر ہوائی بوسوسں کی بارش کردی۔

صرف انوشکا ہی نہیں بلکہ فٹ بال اسٹار ڈیوڈ بیکھم نے بھی ویرات کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے تالیاں بجائیں۔

اس سےقبل انوشکا شرما نے اپنے انسٹاگرام پر آئی سی سی کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

ویڈیو میں ویرات کو چھکا لگانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا تھا۔

انوشکا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’ہمیشہ آپ پر فخر ہے‘۔

دریں اثنا، گزشتہ چند ہفتوں سے ویرات اور انوشکا دوبارہ والدین بننے کی خبریں سامنے آنے کے بعد خبروں میں ہیں۔ وہ ایک بچی وامیکا کے والدین ہیں۔

virat kohli

Anuskha Sharma

Virat Kohli 50s