Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا نانا پاٹیکر نے اپنے پرستار کو تھپڑ مارا؟

ڈائریکٹر وضاحت پیش کرنے پر مجبور
شائع 15 نومبر 2023 08:44pm

بالی ووڈ کے سینئیر اداکاروں میں سے ایک نانا پاٹیکر ”دی ویکسین وار“ کے بعد اپنی اگلی فلم ”جرنی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں وہیں سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے پرستار کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں وائرل ہو گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا پاٹیکر کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

اسی دوران فلمساز انیل شرما نانا پاٹیکر کے دفاع میں سامنے آئے اور ویڈیو کی حقیقت بیان کی۔

انیل شرما نے ایک بیان میں کہا کہ ’مجھے ابھی اس خبر کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ میں ابھی وہی ویڈیو دیکھ رہا تھا۔ نانا نے کسی کو نہیں مارا بلکہ یہ میری فلم کا شاٹ ہے۔ ہم بنارس کے وسط میں سڑک پر اس کی عکس بندی کر رہے تھے، جہاں نانا کو قریب آنے والے لڑکے کو سر پر مارنا پڑتا ہے۔ شوٹنگ چل رہی تھی اور نانا نے بھی اسے مارا۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’لیکن وہاں جمع بھیڑ نے اسے اپنے موبائل کیمروں میں ریکارڈ کر لیا اور پھر فلم کا شاٹ لیک کر دیا۔ اب سوشل میڈیا پر نانا کو ایک منفی اور بدتمیز اداکار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ میں درخواست کروں گا کہ شائقین اس ویڈیو کی حقیقت کو سمجھیں۔ یہ فلم کا ایک شاٹ ہے۔ نانا نے کسی کو نہیں مارا۔’

Nana Patekar

Anil Sharma

Nana Patekar slap fan